انڈونیشیا کے اوّلین صدر سکرنو کی بیٹی مرتد ہوگئی

میڈیا کو اس فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے ان کے وکیل نے کہا کہ سکرنو کی بیٹی ہندوازم کی بہت زیادہ معلومات رکھتی ہیں اور وہ نظریہ ہندومت کے رسوم اور تمام تعلیمات سے واقف ہیں۔

نئی دہلی: انڈونیشیا کے موسس بانی اور پہلے صدر سکرنو اور ان کی اہلیہ فاطمہ وتی کی تیسری دختر سکماوتی سکرنوپتری نے اعلان کیا کہ وہ اسلام کو ترک کرتے ہوئے ہندومت اختیار کررہی ہیں۔

سی این این انڈونیشیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سکماوتی کی نانی آنجہانی نیومن رائی سرمبن کا ہندواِزم قبول کرنے کے ان کے فیصلہ میں اہم رول رہا ہے۔

انڈونیشیا کی قومی پارٹی پی این آئی کی 69 سالہ بانی 26 اکتوبر کو مذہب تبدیل کروانے کی تقریب ”شدھی ودانی“ میں نیا مذہب قبول کریں گی۔

میڈیا کو اس فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے ان کے وکیل نے کہا کہ سکرنو کی بیٹی ہندوازم کی بہت زیادہ معلومات رکھتی ہیں اور وہ نظریہ ہندومت کے رسوم اور تمام تعلیمات سے واقف ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں سکماوتی کو اس وقت اسلام پسندوں کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے ایک متنازعہ نظم پڑھی تھی جس میں مسلم خواتین کے حجاب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد سکماوتی معافی چاہنے پر مجبور ہوئی تھیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.