بین الاقوامی

اسرائیل ایرو- 3 میزائل دفاعی نظام جرمنی کو فروخت کرے گا

یروشلم :اسرائیل کی وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسرائیل اپنا ایرو- 3 میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کے لیے جرمنی کے ساتھ پیش رفت پر مبنی بات چیت کر رہا ہے۔

یروشلم :اسرائیل کی وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسرائیل اپنا ایرو- 3 میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کے لیے جرمنی کے ساتھ پیش رفت پر مبنی بات چیت کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
فلسطینی حکام نے قانونی امداد گروپ کا رجسٹریشن روک دیا
لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد پر کشیدگی برقرار

واضح رہے جرمنی نے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے – یہ فیصلہ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے ہوا۔

’’ایرو 3‘‘ کو زمین کے ماحول سے باہر بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ اسرائیل کے میزائل دفاعی صف کی سب سے اوپر کے درجے کا سسٹم ہے۔ اس سسٹم میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے لیے آئرن ڈوم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے ایرو تھری سسٹم موجود ہے۔

 یہ سسٹم کسی بھی غیر روایتی وار ہیڈ کو محفوظ اونچائی پر تباہ کر دیتا ہے۔

اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جرمن وزارت دفاع کے ساتھ بات چیت میں تیزی آئی ہے اور اس کا مقصد مستقبل قریب میں اس نظام کو برآمد کرنا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اس منصوبے کو امریکی حمایت حاصل ہے لہذا فروخت کے لیے واشنگٹن سے منظوری درکار ہوگی۔

ذریعہ
یواین آئی