جرائم و حادثات

معشوقہ کے قتل پرمندر کا پجاری گرفتار

پولیس نے حیدرآبادمیں مندر کے ایک پجاری کوایک خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیاہے۔بتایاجاتاہے کہ پجاری کے اس خاتون کے ساتھ ناجائزازدواجی تعلقات تھے۔

حیدرآباد: پولیس نے حیدرآبادمیں مندر کے ایک پجاری کوایک خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیاہے۔بتایاجاتاہے کہ پجاری کے اس خاتون کے ساتھ ناجائزازدواجی تعلقات تھے۔

متعلقہ خبریں
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا
پرینکاگاندھی کادورہ تلنگانہ ملتوی
منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع

پجاری نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اس خاتون کا قتل کردیاتھا تاہم جمعہ کے روز یہ صدمہ انگیزواقعہ منظرعام پر آیا۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے خاتون کے قتل کے بعد اس کی لاش کومین ہول میں پھینک دیا۔ملزم جو شادی شدہ اور دوبچوں کاباپ ہے‘کے ایک خاتون اپسراکے ساتھ غیر مجازتعلقات تھے۔

اپسرا‘ سرورنگرعلاقہ کی رہنے والی تھی۔ خاتون‘شادی کے لئے پجاری پر دباؤ ڈال رہی تھی اس لئے اس نے خاتون کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

سرورنگر کی ایک مندر کے پجاری وینکٹ سائی کرشنا نے خاتون کاسلطان پلی میں قتل کردیا اور علاقہ سرورنگر کے مین ہول میں اس کی لاش پھینک دی۔

پولیس کے مطابق اس نے خاتون کو کار میں شمس آباد منڈل کے گاؤں سلطان پلی لے گیا جہاں شادی کی تجویزپر خاتون کے ساتھ اس کی تیزوتندبحث وتکرارہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پجاری نے ایک پتھرسے اپسراکاسرکچل دیا۔

بعدازاں اس نے لاش کو تھیلے میں باندھا اور اس تھیلے کوکارمیں رکھ کر سرورنگر پہونچا جہاں اس نے لاش کومین ہول میں پھینک دیا۔

ملزم نے ہی شمس آباد پولیس اسٹیش میں شکایت درج کرائی کہ اس کی خاتون رشتہ دار اپسرا3 جون سے لاپتہ ہے۔ پولیس نے شکایت کے اندراج کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس نے جب سائی کرشنا کے سی سی ٹی وی فوٹیج اوراس کے سل فون کے سگنلز کو چیک کیاتووہ حیران رہ گئی کہ مندر کا پجاری ہی خاتون کاقاتل نکلا۔

پولیس نے پجاری کو گرفتار کرلیا اور ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے مین ہول سے لاش کو نکال کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔