بنگلہ دیش میں پہلے ٹرانسجینڈر میئر کا انتخاب

ان سے پہلے جھینجیدا کے کوچاند پور سب ڈویژن سے پنکی خاتون ٹرانسجینڈر برادری سے پہلی نائب صدر منتخب ہوئی تھیں۔ شاہدہ بیگم کھلنا ضلع کی ماگوراگھونا کونسل سے اس برادری سے پہلی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جھنیداضلع میں کالی گنج کے ترلوچن پور علاقہ میں میئر کے عہدہ پر پہلے ٹرانسجینڈر صدر کا انتخاب عمل میں آیا ہے جن کا نام نذرالاسلام ریتو ہے۔

ریتو پہلے ٹرانسجینڈر ہیں جو بنگلہ دیش کی مرکزی کونسل انتخابات میں بطور صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ان سے پہلے جھینجیدا کے کوچاند پور سب ڈویژن سے پنکی خاتون ٹرانسجینڈر برادری سے پہلی نائب صدر منتخب ہوئی تھیں۔ شاہدہ بیگم کھلنا ضلع کی ماگوراگھونا کونسل سے اس برادری سے پہلی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

بنگلہ دیش حکومت نے 2014میں ٹرانسجینڈر برادری کو سرکاری طورپر تسلیم کرتے ہوئے انہیں تیسری صنف شمار کیا تھا جس کے بعد انہیں ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں کھڑے ہونے کا حق حاصل ہوا۔

ایسے لوگوں کے مفاد میں اقدامات کرتے ہوئے حکومت نے سال 2021کے بجٹ میں اس برادری کے لوگوں کو ملازمت دینے پر اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ساتھ ہی ملک میں تقریباً 7000سے زیادہ ایسے لوگوں کو ماہانہ بھتہ بھی دیا جارہا ہے۔ یہ لوگ مسلسل معاشرہ میں تفریق کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ملک میں مختلف سمجھا جاتا ہے اور یہ پسماندہ ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.