تائیوان کی ایک عمارت میں بھیانک آگ، 46 افراد ہلاک

مقامی عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ دیگر مزید 41 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 13منزلہ عمارت میں رات تقریبا 3 بجے آگ لگ گئی۔

تائپی: جنوبی تائیوان میں کل رات ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

مقامی عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ دیگر مزید 41 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 13منزلہ عمارت میں رات تقریبا 3 بجے آگ لگ گئی۔ کوشیونگ شہر کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ انتہائی بھیانک آگ تھی جس نے کئی منزلوں کو خاکستر کردیا۔ کم ازکم 11 نعشوں کو سیدھے مردہ خانہ روانہ کردیا گیا۔ مزید 14 افراد جن میں زندگی میں کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے، ہاسپٹل منتقل کئے جانے والے 55 افراد میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ تائیوان میں صرف ہاسپٹل ہی کسی کی موت کی تصدیق کرسکتا ہے۔ تائیوانی ٹیلی ویژن پر پیش کئے گئے مناظر میں اس عمارت کی نچلی منزلوں سے دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔ آتش فرو عملہ کو پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ کا فوری طورپر پتہ نہیں چل سکا تاہم آتش فرو عملہ نے دیکھا کہ جس مقام پر زیادہ کوڑاکرکٹ جمع تھا وہاں کافی شدید آگ لگی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے صبح تقریبا 3 بجے ایک دھماکہ کی آواز سنی۔ یہ عمارت تقریبا40 سال پرانی ہے۔

نچلی منزلوں پر دکانات جبکہ بالائی منزلوں پر اپارٹمنٹس ہیں۔ آئی اے این ایس کے بموجب اس حادثہ میں 79 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آتش فرو عملہ کو آگ پر قابو پانے میں زائداز 4 گھنٹے درکار ہوئے کیونکہ عمارت کی نچلی منزلوں پر ناقابل استعمال اشیاء کا بڑا ڈھیر تھا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالہ سے بتایا گیا کہ 79 افراد کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے جن میں 14 کی حالت نازک ہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.