تحریک طالبان پاکستان پر ہتھیار ڈال دینے عمران خان حکومت کا زور

افغان طالبان کمانڈر سراج الدین حقانی، لڑائی بندی بات چیت میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔ وہ حکومت اور ممنوعہ تنظیم کی بات چیت کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

نئی دہلی: پاکستان میں عمران خان کی حکومت نے ممنوعہ دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہتھیار ڈال دینے کو کہا ہے۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔

افغان طالبان کمانڈر سراج الدین حقانی، لڑائی بندی بات چیت میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔ وہ حکومت اور ممنوعہ تنظیم کی بات چیت کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے بموجب تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی اپنی تنظیم کی طرف سے بات چیت کررہے ہیں۔ ممنوعہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈال دینے کی بات قبل از وقت ہوگی۔ اس کا مطالبہ ہے کہ حکومت پہلے اس کے ارکان کو جیل سے رہا کرے۔

حکومت نے ممنوعہ تنظیم کے مطالبات پر ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس ضمانت دی جائے اور تنظیم کی شرائط مان لی جائیں تو بات چیت کامیاب ہوسکتی ہے۔ممنوعہ ٹی ٹی پی کے بعض دھڑے حکومت پاکستان سے بات چیت کے حق میں ہیں جبکہ دیگر کا رخ کڑا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.