تحریک لبیک کے کئی قائدین کی ضمانت منظور

اخبار ڈان کی رپورٹ کے بموجب 20 سے زائد درخواستوں کو یکجا کردیا گیا اور ان کی سماعت کورٹ نمبر 1 اور 3 میں ہوئی۔

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کئی قائدین کو ہفتہ کے دن ضمانت منظور کی جنہیں صوبائی دارالحکومت میں تشدد کے بعد کئی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اخبار ڈان کی رپورٹ کے بموجب 20 سے زائد درخواستوں کو یکجا کردیا گیا اور ان کی سماعت کورٹ نمبر 1 اور 3 میں ہوئی۔

عدالت نے ٹی ایل پی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ فی کس ایک لاکھ روپیوں کا بیل بانڈ داخل کریں۔ ٹی ایل پی کارکنوں نے 20 اکتوبر کو تازہ احتجاج شروع کیا تھا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت پنجاب‘ ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کرے جو بانی ٹی ایل پی علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کے لڑکے ہیں۔ ٹی ایل پی یہ بھی چاہتی ہے کہ فرانسیسی سفیر متعینہ پاکستان کو اس کے ملک واپس بھیج دیا جائے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.