جاپانی شہزادی نے عام آدمی سے محبت کی شادی کرلی

صدارتی محل کے ایک عہدیدار نے آج صبح اس جوڑے کی شادی کا دستاویز جاری کیا اور اسے منظر عام پر لایاگیا۔ اس جوڑے کے لیے شادی کی دیگر رسومات یا کھانے کا اہتمام نہیں کیاگیا۔

ٹوکیو: جاپانی شہزادی ماکو نے آج روایتی جشن کے بغیر ایک عام آدمی سے چپکے سے شادی کرلی اور کہا کہ دلی مسرت کے ساتھ پسندیدہ زندگی گذارنے ان کی یہ شادی ضروری تھی۔ واضح رہے کہ اس شادی میں تین سال کی تاخیر ہوئی اور بعض گوشوں سے اسے غیر موزوں قرار دیاجارہاتھا۔ کے ای کومورو کے ساتھ شادی کے نتیجہ میں ماکو کی شاہی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے اپنے شوہر کا نام اپنے نام کے آگے جوڑ لیاہے۔ بیشتر جاپانی خواتین کو شادی کے بعد اپنا خاندانی نام ترک کرناپڑتاہے۔

صدارتی محل کے ایک عہدیدار نے آج صبح اس جوڑے کی شادی کا دستاویز جاری کیا اور اسے منظر عام پر لایاگیا۔ اس جوڑے کے لیے شادی کی دیگر رسومات یا کھانے کا اہتمام نہیں کیاگیا۔ امپیر ئیل ہاوز ہولڈ ایجنسی کے مطابق کئی افراد نے شادی کا جشن بھی نہیں منایا۔ ماکو نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں جسے ٹی وی پر نشر کیاگیا‘ اپنے شوہر کے لیے اعلی القاب کااستعمال کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے کے ای۔ سان ایک انمول شخص ہیں۔ ایک پرمسرت زندگی کے لیے میرا یہ انتخاب ناگزیر تھا۔ کومورو نے جواب میں کہا کہ میں ماکو سے پیار کرتاہوں۔ زندگی صرف ایک مرتبہ ملتی ہے اور میں ایسے شخص کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتاہوں جس سے میں پیار کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ وہ ماکو کے دکھ سکھ کے ساتھی بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ماکو سان کے ساتھ میرا گرمجوشانہ خاندان ہوگا اور میں ان کی ہر ممکن مدد کروں گا۔ واضح رہے کہ ماکو شہنشاہ نارو نیتو کی بھتیجی ہیں۔ شادی سے تین دن پہلے انہوں نے اپنی  30 ویں سالگرہ منائی۔ وہ اور کومرو ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچین یونیورسٹی میں کلاس میٹ تھے۔

ماکو نے ستمبر 2017  میں کومرو کے ساتھ شادی کااعلان کیاتھا لیکن دو ماہ بعد ان کی والدہ سے متعلق ایک مالی تنازعہ منظر عام پر آیاتھا جس کے نتیجہ میں شادی کو ملتوی کردیاگیاتھا۔ ماکو نے آج صبح محل چھوڑ دیا۔ وہ نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے ہاتھ میں گلدستہ تھا۔ اپنی قیامگاہ سے نکل کر وہ اپنے والدین کراؤن پرنس اکیشینو اور والدہ کراؤن پرنسس کے روبرو تعظیماً جھکیں۔

انہوں نے اپنی بہن کاکو سے ملاقات کی۔ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئیں۔ اس جوڑے نے پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب نہیں دیا کیونکہ ماکو نے شخصی طور پر جواب دینے سے خوفزدہ ہونے اور بے چینی کااظہار کیاتھا۔ اس کے بجائے انہوں نے میڈیا کے پہلے سے روانہ کردہ سوالات کاتحریری جواب دیا۔

ان سوالات میں ان کی والدہ کے مالی مسائل سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔شاہی محل کے ڈاکٹروں کے مطابق ماکو ذہنی صدمہ کا شکار تھیں اور اب صحتیاب ہورہی ہیں۔اپنی شادی کے بارے میں میڈیا میں منفی اطلاعات اور بالخصوص کومورو کے خلاف تنقیدوں پر وہ صدمہ کا شکار ہوگئی تھیں۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.