جاپانی پارلیمنٹ تحلیل،31اکتوبر کو عام انتخابات

جاپان کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب مدت کار ختم ہونے کے بعد عام انتخابات منعقد ہوں گے۔

ٹوکیو: جاپان میں عام انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس کے بعد جمعرات کو ایوان نمائندگان کوتحلیل کر دیا گیا۔ایوان زیریں کے اراکین کی چار سالہ مدت کار 21 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد عام انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے۔

جاپان کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب مدت کار ختم ہونے کے بعد عام انتخابات منعقد ہوں گے۔

علاوہ ازیں ایوان زیریں کی تحلیل اور پولنگ کے دن کی درمیانی مدت مختصر ترین ہوگی۔

نو منتخب جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے 29 ستمبر کو بر سر اقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے صدر کے عہدے کا الیکشن جیتا اور ایل ڈی پی کی زیر قیادت اتحاد کے زیر کنٹرول پارلیمنٹ میں 4 اکتوبر کو بحیثیت وزیر اعظم منتخب کیے گئے۔

کیشیدا وبا سے پست معیشت کو ابھرنے اور کووڈ ریسپانس کو بڑھانے کے لیے اپنی پالیسیوں کے لیے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر عوامی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد اور تاجرین کی مدد کے لیے ’کئی کھرب یین‘ کا معاشی پیکج تیا ر کیا جا رہا ہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.