جنرل نروانے کی سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات

ہندوستانی فوج کے سربراہ نے آج صبح وزیراعظم سری لنکا مہندا راجہ پکشا سے ان کی سرکاری رہائش گاہ ”دی ٹمپل ٹریز“ میں ملاقات کی۔ جنرل نروانے آرمی ہیڈکوارٹرس بھی گئے جہاں انہیں سلامی دی گئی۔

کولمبو: ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے(ایم ایم نروانے) نے چہارشنبہ  کے دن سری لنکا کی اعلیٰ سیول اور فوجی قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھاوا دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

 جنرل نروانے اپنے سری لنکائی ہم منصب جنرل شویندر سلوا کی دعوت پر سری لنکا کے 4 روزہ دورہ پر منگل کے دن کولمبو پہنچے۔ انہوں نے صدر گوٹابایا راجہ پکشا سے ملاقات کی جو سری لنکا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِنچیف ہیں۔ انہوں نے باہمی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی فوج نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی۔

ہندوستانی فوج کے سربراہ نے آج صبح وزیراعظم سری لنکا مہندا راجہ پکشا سے ان کی سرکاری رہائش گاہ ”دی ٹمپل ٹریز“ میں ملاقات کی۔ جنرل نروانے  آرمی ہیڈکوارٹرس بھی گئے جہاں انہیں سلامی دی گئی۔ جمعرات کے دن وہ ہند۔ سری لنکا مشترکہ فوجی مشق ”مترا شکتی“ کا مشاہدہ کریں گے۔ کل اس مشق کا آخری دن ہے۔ یہ مشق 4  اکتوبر کو شروع ہوئی تھی۔ اس میں 120 ہندوستانی فوجیوں نے حصہ لیا جن کی قیادت کرنل پرکاش کمار نے کی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.