دبئی کا 2023 میں اُڑنے والی گاڑی لانچ کرنے منصوبہ

یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔

دبئی: ٹریفک جام جیسے مسئلہ سے بچاؤ اور اس کے حل کے لئے دبئی ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ قصہ پارینہ بن جائے گا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی(لفٹ کار) ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023 میں دبئی میں اڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر (ای وٹول) کی ساخت جیسی ہو گی۔رواں ماہ 14نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی نے بھی شرکت کی ہے۔

یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.