شیعہ مسلمانوں کو ہر جگہ نشانہ بنانے اسلامک اسٹیٹ کی دھمکی

اسلامک اسٹیٹ کے ہفت روزہ النابہ نے ہفتہ کے دن وارننگ شائع کی۔ اسلامک اسٹیٹ کی خراسان شاخ (آئی ایس کے) ایک دن قبل قندھار کی شیعہ مسجد میں 63جانیں لے چکی ہے۔

نئی دہلی: دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں کو ہر جگہ نشانہ بنائے گا۔ خامہ پریس نے یہ اطلاع دی۔

اسلامک اسٹیٹ کے ہفت روزہ النابہ نے ہفتہ کے دن وارننگ شائع کی۔ اسلامک اسٹیٹ کی خراسان شاخ (آئی ایس کے) ایک دن قبل قندھار کی شیعہ مسجد میں 63جانیں لے چکی ہے۔

اس سے ایک ہفتہ قبل قندوز شہر کی شیعہ مسجد میں خودکش حملہ میں کم از کم 50جانیں گئی تھیں۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ خراسان نے لی۔

ہفتہ کے دن کی وارننگ میں خاص طورپر افغانستان میں رہنے والے شیعہ مسلمانوں کو دھمکایا گیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ خراسان نے کہا کہ شیعہ لوگ اس کے مخالف ایران اور دیگر ممالک کی تائید کرتے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد اسلامک اسٹیٹ خراسان طالبان کی حکومت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن کر ابھری ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.