طالبان کی گاڑی پر بم حملہ‘ 3 عہدیدار ہلاک

دھماکہ میں 3 طالبان عہدیدار ہلاک ہوگئے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 3 طالبان اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اْس وقت زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان رینجرس کی گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکہ میں 3 طالبان عہدیدار ہلاک ہوگئے جب کہ 20 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر کابل میں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقہ تیرہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ جائے وقوع کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس اور طالبان عہدیداروں نے حادثہ کی جگہ کا گھیراؤکرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.