عالمی بینک سے قرضہ جات کی حصول کی پاکستان کی کوشش ناکام

پاکستان کاایک وفد جو کہ عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن گیاہوا تھا تاکہ قرضہ جات کی وصولی کو یقینی بنایا جاسکے لیکن پاکستان کا وفد اپنے مقصد میں ناکام رہا۔

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مالی امداد حاصل کرنے کے لیے ممکنہ کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا ہے کہ پاکستان کاایک وفد جو کہ عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن گیاہوا تھا تاکہ قرضہ جات کی وصولی کو یقینی بنایا جاسکے لیکن پاکستان کا وفد اپنے مقصد میں ناکام رہا۔

بتایا جاتاہے کہ یہ وفد جو کہ 4اکتوبر سے واشنگٹن میں تھا تاکہ عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے 6 بلین امریکی ڈالرقرضہ جات کے وصول کی جانب توجہ مبذول کروائی جاسکے لیکن یہ وفد قرضہ جات کی اجرائی کے لیے ترغیب دینے میں ناکام ہوگیاہے۔

ایک اعلی سطحی وفد جو کہ واشنگٹن روانہ ہوا تھا تاکہ ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عالمی بینک کے حکام سے قرضہ جات کی اجرائی کی درخواست کی جاسکے لیکن یہ وفد اپنے اس مقصد میں ناکام ہوگیاہے۔

مذکورہ وفد میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر شوکت ترین کے علاوہ فینانس سکریٹری یوسف خان اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کے علاوہ دوسرے سینئر عہدیدار تھے۔ عہدیداروں کی یہ کوشش رہی ہے کہ 6بلین ڈالرقرض حاصل کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکے لیکن وفد اپنے مقصد میں ناکام رہا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.