فوجی سربراہ جنرل نروانے کے الزامات بے بنیاد:پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان بے بنیاد الزامات میں کوئی نئی بات نہیں ہے جو مخالف پاکستان نفرت انگیز پروپگنڈہ کا ایک حصہ ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان نے خط قبضہ پر لانچ پیاڈس اور ٹریننگ کیمپس کی موجودگی کے بارے میں ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

آرمی ڈے سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل نروانے نے چہارشنبہ کے روز کہا تھا کہ خط قبضہ کے دوسری جانب (پاکستانی سرزمین پر) تقریباً 350 تا 400 دہشت گردوں کے لانچ پیاڈس اور تربیتی مراکز قائم ہیں اور دراندازی کی مسلسل کوششیں دشمن کے ناپاک ارادوں کو بے نقاب کرتی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان بے بنیاد الزامات میں کوئی نئی بات نہیں ہے جو مخالف پاکستان نفرت انگیز پروپگنڈہ کا ایک حصہ ہیں۔

اُس نے دعویٰ کیا کہ یہ ریمارکس جموں وکشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.