ملا عبدالغنی برادر کا ویڈیو پیغام جاری

اے آر وائی کی اطلاع کے مطابق برادر نے اپنے کلپ میں کہا کہ میڈیا میں میری صحت اور موت سے متعلق اطلاعات آرہی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے میں دوروں پر تھا۔ اب میں جہاں بھی ہوں، میرے بھائی اور دوست سب خیریت سے ہیں۔

نئی دہلی: اپنے ٹھکانے سے متعلق شدید دباؤ اور سوالات کے بعد طالبان کے نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادر نے اب ویڈیو پیغام جاری کیا۔

اے آر وائی کی اطلاع کے مطابق برادر نے اپنے کلپ میں کہا کہ میڈیا میں میری صحت اور موت سے متعلق اطلاعات آرہی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے میں دوروں پر تھا۔ اب میں جہاں بھی ہوں، میرے بھائی اور دوست سب خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈا شائع کرتا ہے۔ اسی لیے بہادری سے وہ تمام جھوٹ کو مسترد کریں اور میں 100فیصد توثیق کرتا ہوں کہ طالبان کی صفوں میں کوئی انتشار نہیں ہے اور ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

“ قطر کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ کے دوران اپنے غیاب پر برادر نے کہا کہ وہ قطر کے دورہ کنندہ معزز وزیر سے ملاقات سے قاصر رہے کیو ں کہ وہ دورے پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ قطری وزیرخارجہ کے اچانک دورہ افغانستان کی خبر ملی تھی۔“  واضح رہے کہ برادر کے مقدرسے متعلق قیاس آرائیوں میں اس وقت شدت پیدا ہوگئی جب اتوار کو کابل میں قطر کے سینئر وفود کے ساتھ طالبان قائدین کی ملاقات کے دوران وہ غائب تھے۔

پیر کو طالبان کو برادر کی موت کی تردید کرنے پر مجبور ہوناپڑا، کیوں کہ افواہیں تھیں کہ اپنے سیاسی حریفوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔

طالبان نے اصرار کیا کہ برادر قندھارصوبہ میں ہیں اور امریکہ کی دستبرداری کے بعد ملک کے مستقبل پر گروپ کے سپریم لیڈر مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ سے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ 

ذریعہ
آئی اے ین ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.