نواز شریف کی تقریر کے دوران انٹرنیٹ معطل

پاکستان مسلم لیگ نواز سربراہ نے اپنی تقریر شروع کی تھی جسے لندن سے براہ ویڈیو لنک دکھایا جارہا تھا کہ لائیو اسٹریم اچانک منقطع ہوگئی۔

نئی دہلی: لاہور میں ایک کانفرنس کے منتظمین نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی تقریر کے دوران انٹرنیٹ سروس کی مبینہ معطلی کی مذمت کی ہے۔ ڈان نیوز نے یہ اطلاع دی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز سربراہ نے اپنی تقریر شروع کی تھی جسے لندن سے براہ ویڈیو لنک دکھایا جارہا تھا کہ لائیو اسٹریم اچانک منقطع ہوگئی۔

مشہور وکیل اور انسانی حقوق کارکن اسماء جہانگیر مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔

اسماء کی لڑکی اور کانفرنس کے منتظمین میں ایک منیزہ جہانگیر نے ڈان نیوز سے توثیق کی کہ نواز شریف کی تقریر شروع ہونے کے بعد براڈ بیانڈ انٹرنیٹ سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔منتظمین نے اسے حکومت کی زیادتی قررادیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو کانفرنس کے لئے انٹرنیٹ سروس دینے سے روک دیا گیا۔ لاہور کی اوادی ہوٹل کے اطراف سیلولر انٹرنیٹ سروس بھی کانفرنس کے اختتام سے 2 گھنٹے قبل منقطع کردی گئی۔

اسماء جہانگیر کانفرنس 2021 کے منتظمین میں سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن‘ پاکستان بار کونسل اور اے جی ایچ ایس شامل ہیں۔ ان سبھی نے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی سخت مذمت کی اور اسے اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ قراردیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ان کا قیام دراز ہوتا چلاگیا اور وہ ابھی تک پاکستان نہیں لوٹے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.