بھارتبین الاقوامی

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 7 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح رہے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح رہے ہیں۔

1509۔ فرانس نے وینس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1818۔ انگریزوں نے مقدمات چلائے بغیر قیدیوں کو حراست میں رکھنے کے لئے ایک قانون بنایا جو 1947ء تک نافذ العمل رہا۔

1920۔ مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر بھٹاچاریہ کی بنارس میں پیدائش ہوئی۔

1921۔ انقلابی لیڈر سنیات سین چینی جمہوریہ کے پہلے صدر بنے۔

1929 ۔ برطانیہ کی امپریل ائرویز کی لندن قاہرہ سروس کو کراچی تک بڑھانے کے ساتھ پہلی کمرشیل پرواز ہندوستان پہنچی۔

1939 ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران اٹلی کی فوج نے البانیہ پر حملہ کیا۔

1943 ۔ جرمنی کے نازی ڈکٹیٹر ہٹلر اور اٹلی کے موسولینی، سیلزبرگ میں ایک کانفرنس میں ملے۔

1945 ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی جنگی طیاروں نے جاپان کے سب سے بڑے جنگی جہاز کو ڈبو یا۔

1946۔ شام کو فرانس سے آزادی ملی۔

1948۔ اقوام متحدہ نے عالمی صحت تنظیم تشکیل دی۔

1956 ۔ مراقش اور اسپین نے ایک اعلامیہ پر دستخط کرکے مراقش کی آزادی کو تسلیم کیا۔

1963 ۔ سوشلسٹ فیڈرل ریپبلک آف یوگوسلاویہ کے قیام کے ساتھ مارشل ٹیٹو تاعمر صدر مقرر کئے گئے۔

1980 ۔ ایران کی راجدھانی تہران میں امریکی سفارتخانہ میں حکام کو یرغمال بنائے جانے کے بعد صدر جمی کارٹر نے ایران

کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ ے۔

1988۔ امریکہ نے نیوادا مرکز میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

2003۔ امریکی فوج نے عراق کی راجدھانی بغداد کو اپنے قبضے میں لیا۔

2005 ۔ ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان سرینگر مظفرآباد بس سروس شروع۔

2009۔ یوروپی ملک مالدووا میں پارلیمانی انتخاب میں گڑبڑی کے معاملے پر ملک گیر مظاہرے ہوئے۔

2012۔ سیاچن میں تودے گرنے سے 130 پاکستانی فوجی مارے گئے۔

2015۔ امریکی اداکار جیوفرے لیوس کا انتقال ہوا۔

ذریعہ
یو این آئی