پاکستان میں دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل : ہندوستان

ہندوستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے یہ بات کہی۔

اقوام متحدہ: پاکستان میں دہشت گردوں کو مکمل آزاد ی حاصل ہے جہاں ان کی سرگرم حمایت کرنے کی مسلمہ تاریخ اور پالیسی پائی جاتی ہے۔اس ملک نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے ممنوعہ قرار دیئے گئے انتہاپسندوں کی کثیر تعداد کی میزبانی کرنے کا ریکارڈ قائم ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے یہ بات کہی۔ ہندوستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ کی نمائندہ کاجل بھٹ نے آج سلامتی کونسل میں کہا کہ میں پاکستان کے نمائندہ کی جانب سے کئے گئے بے بنیاد تبصرہ کاجواب دینے ایک بار پھر فلور پر آنے پر مجبور ہوئی ہوں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستان کے نمائندہ نے ہمارے ملک کے خلاف جھوٹے اور رسوا کن پروپگنڈہ کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے فراہم کردہ اس پلیٹ فارم کا استعمال کیاہے۔

وہ اپنے ملک کی افسوسناک حالت سے دنیا کی توجہ ہٹانے یہ ناکام کوشش کررہاہے کیونکہ اس ملک میں دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ عوام بالخصوص اقلیتی برادری کے افراد کی زندگیاں اتھل پتھل ہوچکی ہیں۔

قبل ازیں ہندوستان کے نائب مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ آر رویندر نے ”احتیاطی سفارتکاری کے ذریعہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی برقراری“۔کے موضوع پر کھلے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بیان دیاتھا۔

پاکستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ منیر اکرام کی جانب سے کھلے مباحث کے دوران جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر بھٹ دوبارہ ایوان کے فلورپر پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تمام ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات کاخواہاں ہے اور شملہ اور لاہور معاہدہ کے مطابق باہمی و پرامن تعلقات چاہتا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.