چین میں کشتی دریا میں الٹ گئی،10 افراد ہلاک

سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اتوار کی صبح تک دریا سے 40 افراد کو بچالیا گیا۔ 9 افراد بچالیے جانے کے بعد فوت ہوگئے۔ دوسرے پانچ افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔

بیجنگ: سی جی ٹی این۔ ٹی وی اطلاع کے مطابق جنوبی مغربی چین کے صوبہ گوویزاؤ میں ایک مسافر بردار کشتی دریا میں الٹ گئی۔

جس کے باعث کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔ بیشتر افراد طلبہ تھے۔

یہ واقعہ ہفتہ کو 4:50 بجے شب شہر لیوپان شو کی زانگ کے ٹاون شپ میں زانگ کے دریا میں پیش آیا۔

 حکام مسافرین کی حقیقی تعداد معلوم کررہے ہیں جن میں سے بیشتر سمجھا جاتا ہے کہ طلبہ و طالبات ہیں۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اتوار کی صبح تک دریا سے 40 افراد کو بچالیا گیا۔ 9 افراد بچالیے جانے کے بعد فوت ہوگئے۔ دوسرے پانچ افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.