کابل ایرپورٹ سے پروازیں بحال

امریکہ کا کہنا ہے کہ منگل سے قبل مزید حملے ہوسکتے ہیں۔ 31 اگست بیرونی افواج کے افغانستان چھوڑدینے کی آخری تاریخ ہے جس کے ساتھ ہی امریکہ کی طویل ترین جنگ ختم ہوجائے گی۔

کابل: افغانستان سے جمعہ کے دن تخلیہ پروازیں بحال ہوگئیں۔ایک دن قبل کابل ایرپورٹ کے باہر 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ منگل سے قبل مزید حملے ہوسکتے ہیں۔ 31 اگست بیرونی افواج کے افغانستان چھوڑدینے کی آخری تاریخ ہے جس کے ساتھ ہی امریکہ کی طویل ترین جنگ ختم ہوجائے گی۔

کابل کے شہریوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح کئی پروازوں نے اڑان بھری جبکہ مقامی طلوع ٹی وی کے نمائندہ نے جو فوٹیج دیا اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرپورٹ کے باہر بھیڑ اکٹھا ہے جو پہلے سے زیادہ ہے۔

جمعرات کے دن حامد کرزئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے باہر60 افغان اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ اگست 2011 کے بعد سے امریکی فورسس کے لئے بڑا ہلاکت خیز دن تھا۔

جذباتی تقریر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اس کے لئے اسلامک اسٹیٹ(داعش) کی افغان شاخ کو موردِ الزام ٹھہرایا جو طالبان سے زیادہ کٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکیوں کو بچائیں گے‘ ہم اپنے افغان حلیفوں کو یہاں سے لے جائیں گے اور ہمارا مشن جاری رہے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.