کابل کی مسجد میں دھماکہ‘ کئی شہری جاں بحق

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اسلامک اسٹیٹ گروپ عسکریت پسندوں نے طالبان کے خلاف حملے تیز کردئیے ہیں۔ صوبہ ننگر ہار میں اسلامک اسٹیٹ عسکریت پسند کافی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ لوگ طالبان کے دشمن سمجھے جاتے ہیں۔

کابل: افغان دارالحکومت میں اتوار کے دن ایک مسجد کے باب الداخلہ پر بم پھٹ پڑا۔ کئی شہری جاں بحق ہوگئے۔ طالبان ترجمان نے یہ بات بتائی۔ کابل کی وسیع وعریض عیدگاہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جہاں طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کی ماں کیلئے دعائے مغفرت کی جارہی تھی۔

ذبیع اللہ مجاہد نے بعدازاں ٹویٹ کرکے بتایا کہ کئی انسانی جانیں گئی ہیں۔ ایمرجنسی این جی او‘ کابل کے ایک اطالوی امدادی دواخانہ نے ٹویٹ کیا کہ دھماکہ میں زخمی چار افراد لائے گئے۔ مسجد کے اطراف کے علاقہ کو طالبان نے گھیر لیا۔ کسی نے بھی اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اسلامک اسٹیٹ گروپ عسکریت پسندوں نے طالبان کے خلاف حملے تیز کردئیے ہیں۔ صوبہ ننگر ہار میں اسلامک اسٹیٹ عسکریت پسند کافی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ لوگ طالبان کے دشمن سمجھے جاتے ہیں۔

 کابل میں حملے کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں لیکن حالیہ ہفتوں میں اسلامک اسٹیٹ مشرق سے آگے بڑھ رہی ہے اور وہ کابل کے قریب پہنچ رہی ہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.