گوادر میں بلوچ لبریشن آرمی نے جناح کا مجسمہ دھماکہ سے اُڑادیا

جاریہ سال مرین ڈرائیور پر جو محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے‘ یہ مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: گوادر میں محمد علی جناح کا مجسمہ بم حملہ میں تباہ ہوگیا۔ ممنوعہ بلوچ لبریشن آرمی نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پاکستانی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

جاریہ سال مرین ڈرائیور پر جو محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے‘ یہ مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ ڈان نیوز نے یہ رپورٹ دی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض عسکریت پسندوں نے مجسمہ کے نیچے دھماکو آلہ نصب کردیا وار اتوار کے دن مجسمہ کو دھماکہ سے اڑادیا۔ مجسمہ پوری طرح تباہ ہوگیا۔

بم کو ناکارہ بنانے والا اسکواڈ تحقیقات کرے گا۔ قبل ازیں بلوچ لبریشن آرمی نے بم حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔25 ستمبر کو بلوچستان میں اس حملہ میں 4 پاکستانی سیکوریٹی ملازمین ہلاک ہوئے تھے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.