حیدرآباد

شہر حیدرآباد کے آئی ٹی پارک میں جدید ٹکنالوجی سے دو عمارتوں کا انہدام (ویڈیو)

شہر حیدرآباد کے مشہور آئی ٹی پارک میں ہفتہ کے روز ہمہ منزلہ دو عمارتوں کو منہدم کردیا گیا۔ راہیجا مائنڈ اسپیس آئی ٹی پارک مادھا پور میں 7 اور8 نمبر کی عمارتیں منہدم کردی گئیں تاکہ ان کی جگہ جدید عمارتیں تعمیرکی جاسکیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مشہور آئی ٹی پارک میں ہفتہ کے روز ہمہ منزلہ دو عمارتوں کو منہدم کردیا گیا۔ راہیجا مائنڈ اسپیس آئی ٹی پارک مادھا پور میں 7 اور8 نمبر کی عمارتیں منہدم کردی گئیں تاکہ ان کی جگہ جدید عمارتیں تعمیرکی جاسکیں۔

G+4 عمارتوں کو منہدم کرنے کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ان دو عمارتوں کو آج صبح زمین دوز کردیا گیا۔ ایڈیفائس اینڈ جیٹ ڈیمولیشن نے انہدامی کارروائی انجام دی۔

کنٹرولڈ، ڈیمولیشن، (انہدام) کے ویڈیوکلپس سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارم پر گردش کرنے لگے۔ ان دو عمارتوں کی انہدامی کارروائی سے دھول کا بہت بڑا طوفان آگیا۔

اس آئی ٹی پارک میں موجود دیگر ہمہ منزلہ عمارتوں کے تحفظ اور ان عمارتوں کو کوئی نقصان نہ ہونے دینے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔

حیدرآباد انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ انجینئرنگ کنسلٹینسی (ہائی ٹیک) سٹی اور آئی ٹی ہب کے قلب میں یہ آئی ٹی پارک واقع ہے۔ اس پارک میں کئی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر اور ایک 5ستارہ ہوٹل بھی ہے۔

چند فنی مسائل کے سبب ان دو عمارتوں کو منہدم کردیا گیا۔ ڈیولپرس، ان مقامات پر جدید ڈھانچے تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور یہ تعمیری کام تین سے 4سال میں مکمل کرلئے جائیں گے۔