حیدرآباد

چلتی بس پر کود کر ایک شخص نے جان گنوادی، ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل

شہر میں ایک چلتی بس کے پچھلے پہیوں کے سامنے کود کر ایک شخص نے اپنی جان گنوادی۔ چلتی بس کے ٹائروں کی زد میں ایک شخص کے آنے کی تصاویر سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

حیدرآباد: شہر میں ایک چلتی بس کے پچھلے پہیوں کے سامنے کود کر ایک شخص نے اپنی جان گنوادی۔ چلتی بس کے ٹائروں کی زد میں ایک شخص کے آنے کی تصاویر سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

یہ صدمہ انگیز واقعہ اتوار کی شام شہر کے کنڈا پور علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتاہے کہ یہ شخص‘خود ہی چلتی بس کے ٹائروں کی زد میں آگیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم وہ دواخانہ میں دوران علاج چل بسا۔

وہ شحص‘تیزی سے آتا ہوا‘ خود ہی کو آر ٹی سی بس کے پچھلے ٹائروں پر جاگرتادکھائی دیتا ہے۔ ڈرائیور نے فوری بریک لگادیا تاہم ٹائروں کی زد میں جانے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ایک راہ گیر نے اسے باہر نکالا اور فوری اسے ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔اس شخص کی شناخت 40 سالہ بسورجب کے طور پر کی گئی۔بسو‘ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیاہے اور وہ حیدرآباد میں ایک خانگی کمپنی میں کام کرتا تھا۔

بتایا جاتاہے کہ نجی مسائل کے سبب اس نے خود کشی کرلی ہے۔ دریں اثنا ایم ڈی‘وائس چیرمین ٹی ایس آر ٹی سی وی سی سجنار نے اس واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوٹ کیا ہے۔

آئی پی ایس آفیسر سجنار نے تحریر کیا کہ انہیں یہ دیکھ کر انتہائی دلی تکلیف ہوئی ہے کہ چند افراد چھوٹے مسائل پر انتہائی اقدام کر بیٹھتے ہیں۔

خود کشی سے مسائل ختم نہیں ہوتے۔ ہمیں بہادری اور سخت محنت کے ساتھ ان مسائل کا سامنا کرناچاہئے۔ آپ اپنی زندگی کا خاتمہ نہ کریں۔ خاندانوں کو ختم نہ ہونے والے غم میں مبتلا نہ کریں۔ سجنار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔