ہندوستانی سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے 3 ہزار ویزے جاری

سکھ یاتریوں کو ویزے ہند۔ پاک کے درمیان 1974میں کئے گئے مذہبی مقامات کے معاہدہ کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان ہائی کمیشن نے ہندوستانی سکھ یاتریوں کو تقریباً3ہزار ویزے جاری کئے ہیں تاکہ 17 تا26نومبر پاکستان میں گرو نانک کے 552 ویں یو م پیدائش جشن میں شرکت کرسکیں۔

ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف گردواروں کا دورہ کریں گے جن میں گردوارہ جنم استھان بھی شامل ہے جو ننکانہ صاحب میں واقع ہے اس کے علاوہ کرتاپور کا گردوارہ دربار صاحب کا بھی دورہ کیاجاسکتاہے۔

سکھ یاتریوں کو ویزے ہند۔ پاک کے درمیان 1974میں کئے گئے مذہبی مقامات کے معاہدہ کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

اس معاہدہ کے تحت سکھ مت کے بانی گرونانک کی یوم پیدائش کا جشن منانے ہندوستان سے 3000 سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان میں واقع پاکستان ہائی کمیشن نے سکھ برادری کو گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.