یروشلم میں فلسطینی کے حملہ میں ایک اسرائیلی ہلاک،4 زخمی

حماس نے اپنے بیان میں حملہ کی ستائش کی لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یروشلم: ایک فلسطینی نے یروشلم میں اتوار کے دن مقدس مقام کے باب الداخلہ کے قریب ایک اسرائیلی کو ہلاک اور دیگر 4کو زخمی کردیا۔

بعدازاں اسرائیلی پولیس نے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ حملہ آور مشرقی یروشلم کا رہنے والا تھا اور اس کی عمر 40 سال سے زائد بتائی گئی ہے۔

وہ حماس کے سیاسی شعبہ کا رکن تھا۔ اس کی بیوی تین دن قبل ملک چھوڑکرجاچکی تھی۔

حماس نے اپنے بیان میں حملہ کی ستائش کی لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی غاصبانہ قبضہ کے خلاف ہمارے عوام کی مزاحمت ہرطریقہ سے جاری رہے گی۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.