20 ہندوستانی مچھیرے کراچی جیل سے رہا

گجرات سے تعلق رکھنے والے 20ماہی گیر دیگر 350 ہندوستانی مچھیروں میں شامل ہیں جو اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں۔

کراچی: پاکستان کی لانڈھی جیل سے رہا 20ہندوستانی مچھیرے اتوار کے دن واگھا بارڈر لائے جائیں گے اور انہیں ہندوستانی حکام کو سونپ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے گھر واپس ہوسکیں۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے 20ماہی گیر دیگر 350 ہندوستانی مچھیروں میں شامل ہیں جو اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں۔

انہیں گروپس کی شکل میں رہا کیا جائے گا۔انہیں اتوار کی صبح واگھا۔ اٹاری بارڈر لایا جائے گا۔ 20 ہندوستانی مچھیروں کو واگھا بارڈر پہنچانے کے انتظامات فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن نے کئے ہیں۔

عبدالستار ایدھی مرحوم کے لڑکے فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ان ہندوستانی مچھیروں کو کراچی سے ایک بس کے ذریعہ واگھا بارڈر پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔ وہ انہیں تحائف اور کچھ پیسے بھی دے گی۔

ہندوستانی ماہی گیروں کو پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی فورس(پی ایم ایس ایف) نے گرفتار کیا تھا اور انہیں ڈاک پولیس کے حوالہ کردیا تھا۔ ان پر پاکستانی پانیوں میں غیرقانونی طورپر مچھلی پکڑنے کا الزام ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.