آسٹریلیا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا

وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے اس کی سخت مذمت کی۔ ہندوستانی آسٹریلیائی برادری کو دھچکا لگا۔

ملبورن: مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو جو حکومت ِ ہند نے بطور تحفہ دیا تھا‘ یہاں نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے اس کی سخت مذمت کی۔ ہندوستانی آسٹریلیائی برادری کو دھچکا لگا۔

یہ واقعہ جمعہ کے دن آسٹریلین انڈین کمیونٹی سنٹر میں وزیراعظم موریسن کے ہاتھوں مجسمہ کی نقاب کشائی کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ نقاب کشائی کے وقت قونصل جنرل ہند راج کمار اور دیگر آسٹریلیائی قائدین موجود تھے۔

آسٹریلیائی وزیراعظم نے کہا کہ ثقافتی یادگاروں پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کا ایک نہایت کامیاب ہمہ ثقافتی ملک ہے، جس کسی نے یہ حرکت کی ہے اس نے آسٹریلیائی ہندوستانی برادری کی بڑی بے عزتی کی ہے اور اسے اپنے کئے پر شرم آنی چاہئے۔

وکٹوریہ پولیس نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان کچھ لوگوں نے ایک پاور ٹول استعمال کرتے ہوئے توڑپھوڑ کی۔ ریاست وکٹوریہ میں لگ بھگ 3 لاکھ ہندوستانی بستے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.