جموں و کشمیر

سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہیں

انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکام نے انجمن اوقاف جامع مسجد کو پھر مطلع کیا ہے کہ تاریخی اور وسطی عیدگاہ سری نگر میں نماز ِ عیدالاضحی ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سری نگر: حکام نے یہاں کی تاریخی عیدگاہ میں نماز ِ عید کی اجازت نہیں دی۔ انتظامی کمیٹی جامع مسجد نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکام نے انجمن اوقاف جامع مسجد کو پھر مطلع کیا ہے کہ تاریخی اور وسطی عیدگاہ سری نگر میں نماز ِ عیدالاضحی ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
نماز عید کے دوران جیل سے 17 قیدی فرار، ایک قیدی ہلاک
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت
راہول گاندھی 30 جنوری کو سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے

انجمن نے حسب ِ روایت اعلان کیا تھا کہ عیدگاہ سری نگر میں نماز عید صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ اس نے میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل زیرحراست رکھنے کی مذمت کی جو عیدگاہ میں نماز ِ عید سے قبل روایتی طورپر خطبہ دیا کرتے تھے۔