اسپین میں آتش فشاں پہاڑ پھوٹ پڑا

کمبرے ویجا نامی یہ آتش فشاں پہاڑ اس سے پہلے 1971 کے دوران پھٹ پڑا تھا۔

میڈریڈ: اسپین کے بحر قیانوس کے جزیرہ لاپائیما میں ایک ہفتہ تک زلزلے آنے کے بعد آج ایک آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا جس کے باعث حکام کو 1000 افراد کا تیزی کے ساتھ تخلیہ کرنا پڑا کیونکہ پہاڑ کے دامن میں یہاں وہاں واقع گھروں کی طرف لاوا بہہ رہا تھا۔

کمبرے ویجا نامی یہ آتش فشاں پہاڑ اس سے پہلے 1971 کے دوران پھٹ پڑا تھا۔

کناری جزائر کے آتش فشاں پہاڑوں کے پھوٹ پڑنے کا تجزیہ کرنے والے ادارے نے بتایا کہ اس آتش فشاں پہاڑ کے پھوٹ پڑنے پر اس میں سے سرخ شعلے نکلنے لگے اور سیاہ و سفید دھواں بھی اڑتا ہوا نظر آیا۔

آتش فشاں پہاڑ کے پھوٹ پڑنے سے کابیزا ڈی واکا نامی علاقہ میں ایک بڑے دھماکہ کی آواز سنائی دی۔

میئر سرجیو روڈ ریگروس نے بتایا کہ 300 افراد کو جو خطرہ میں تھے فی الفور محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا۔

لاپائیما جس کی آبادی 85000 ہے وہ اسپین کے کناری جزائر کے 8 جزائر میں سے ایک ہے۔

 کناری جزائر میں اس سے پہلے 2011 کے دوران ایک آتش فشاں پہاڑ پھوٹ پڑا تھا اور اس سے لاوا ن کلنے کا سلسلہ پانچ ماہ تک جاری رہا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.