اسکاٹ لینڈ میں 11 افراد کوویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا

بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا۔مقامی سرکاری اسپتال کے حکام نے واقعہ پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ میں 11بزرگ افراد کوکورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے لانکشائر کے ایک کئیرہوم میں رہائش پذیر 11بزرگ افراد کو کورونا ویکسین کے بجائے نمکین پانی کا انجکشن لگا دیا گیا۔

بزرگ افراد کوپانی کا انجکشن دینے کا انکشاف طبی معائنے کے دوران ہوا۔مقامی سرکاری اسپتال کے حکام نے واقعہ پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے لگنے والے انجکشن صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔

ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.