دہلی

اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات کی دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے مشکل حالات اور اسرائیل-حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات کی دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے مشکل حالات اور اسرائیل-حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب کو ایران کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول: ابراہیم رئیسی
’فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے‘

رہنماؤں نے کثیر جہتی دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔

انہوں نے علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ پر توجہ اور ترجیح دینے کا خیرمقدم کیا۔

فریقین نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام میں مشترکہ دلچسپی کے پیش نظر ایک دوسرے کے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے واقعات، تشدد اور شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور مستقل موقف کو دہرایا۔

صدر رئیسی نے صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے۔دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو روکنے، انسانی امداد کو جاری رکھنے اور امن و سلامتی کو جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔