انگلینڈ جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، مہلوکین کی تعداد 27

فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔

لندن: فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کے ساحل پرپیش آیا۔

فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لئے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.