برطانوی ایم پی ڈیوڈ ایمس کاچرچ میں قتل

69 سالہ ڈیوڈ ایمس کو مشرقی لندن کے ایک گرجا گھر میں اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ایک شخص نے چاقو سے کئی وار کرتے ہوئے ہلاک کردیا ہے۔

لندن: لندن میں برطانوی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس چاقو حملے میں ہلاک ہوگئے۔

69 سالہ ڈیوڈ ایمس کو مشرقی لندن کے ایک گرجا گھر میں اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ایک شخص نے چاقو سے کئی وار کرتے ہوئے ہلاک کردیا ہے۔

پولیس نے 25 سالہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی اسیکس میں واقع بلفیرس میتھڈسٹ چرچ میں ایک شخص داخل ہوا جہاں ایمس جمعہ کو مقامی افراد کے ساتھ ایک میٹنگ کررہے تھے۔

میٹنگ کے دوران ہی حملہ آور نے سیاست داں پر چاقو سے متعدد وار کئے جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈیوڈ ایمس کو جانوروں کی بہبود اور خوشگوار زندگی کے لئے اٹھائے جانے والے مسائل کے لئے جانا جاتا ہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.