روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ‘ 19 افراد ہلاک

واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جب کہ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ماسکو: روس کے تاترستان میں اتوار کی صبح سویرے طیارہ حادثہ میں 19لوگوں کے مارے جانے کی سرکاری طورپر تصدیق کردی گئی ہے۔ اس طیارہ نے منجلسک علاقہ سے پرواز کی تھی اور کچھ دیر بعد ہی یہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ایمرجنسی کی وزارت نے بتایا کہ اس طیارہ میں 20پیراشوٹ والے اور دو طیارہ کے ملازم سوار تھے اور طیارہ حادثہ میں 19لوگ مارے گئے ہیں نیز سات کو بچا لیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ طیارہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد راحت اور بچاو دستوں کو موقع پر بھیجا گیا تھا اور اس کام میں پچاس راحت ملازم اپنے 17مشینی آلات کی مدد سے راحت اور بچاو مہم میں مصروف ہوگئے تھے۔ یہ طیارہ تین خدمات سے متعلق کمیٹی ’ڈی او ایس اے ایف‘ کی ملکیت میں تھا اور ا سکا کہنا ہے کہ بادی النظر گنجائش سے زیادہ مسافر ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جب کہ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

روسی حکام کے مطابق جہاز میں عملے کے 2 ارکان سمیت 23 افراد سوار تھے جو پیرا شوٹر تھے تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی واضح صورتحال سامنے آسکے گی۔ روس کی ہنگامی حالات سے متعلق وزارت کے مطابق اس ایل 140 جہاز پر کْل 23 افراد سوار تھے اور یہ آج صبح تاتارستان میں گر کر تباہ ہوا۔ علاقائی وزارت صحت کے مطابق سات افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ قبل ازیں رواں برس کے آغاز میں ایل 140 جہاز کے دیگر حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.