روس میں کوئلہ کی کان میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک

عہدیداروں کا کہناہے کہ جس وقت کوئلہ کی کان میں آتشزدگی پیش آئی اس موقع پر 285 افراد کانکنی میں مصروف تھے۔ جبکہ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی‘ 239 افراد کا تخلیہ کروایاگیا۔

ماسکو: روس کی ایک کانکنی میں آتشزدگی کی وجہ بتایاجاتاہے کہ 11 افراد ہلاک اور 40 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ آج پیش آیا۔

حکا م نے یہ بات بتائی اور کہا ہے کہ تاحال کئی درجن افراد کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہناہے کہ جس وقت کوئلہ کی کان میں آتشزدگی پیش آئی اس موقع پر 285 افراد کانکنی میں مصروف تھے۔ جبکہ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی‘ 239 افراد کا تخلیہ کروایاگیا۔

اس کے باوجود بتایا جاتاہے کہ 46 دوسرے کانکن اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے راحت رسانی اور امداد کا کام شروع کردیاگیاہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.