سوئیڈن کا ملعون کارٹونسٹ کار حادثہ میں ہلاک

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق سوئیڈن کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 75 سالہ لارس ولکس اتوار کو کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

اسٹاکہوم: پیغمبر اسلام کا متنازعہ خاکہ بنانے والا سوئیڈن سے تعلق رکھنے والا کارٹونسٹ لارس ولکس ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ ولکس 2007 میں بنائے گئے خاکوں کے بعد سے پولیس کی حفاظت میں تھا۔

پیغمبر اسلام کا متنازعہ خاکہ بنانے والے سویڈن کے کارٹونسٹ کی ایک ٹریفک حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارٹونسٹ لارس ولکس مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب جنوبی سویڈن کے قصبہ مارکیریڈ کے قریب وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔75 سالہ لارس ولکس متنازع خاکہ بنانے کے بعد پولیس کی حفاظت میں رہ رہے تھا کیونکہ ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

2007 میں شائع ہونے والے کارٹون نے دنیا بھر کے بہت سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تھا کیونکہ پیغمبرِ اسلام کے تصویری خاکوں کو توہین رسالت اور گستاخانہ عمل تصور کیا جاتا ہے۔یہ حادثہ ڈینش اخبار کی جانب سے اس متنازعہ کارٹون کے شائع ہونے کے ایک سال بعد پیش آیا ہے۔

پولیس نے اتوار کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے لیکن ولکس کی پارٹنر نے ڈیجنز نیہٹر اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے کہ اس میں کسی کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہو۔

یاد رہے کہ اس کارٹون کی اشاعت سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا تھا اور اس وقت کے وزیر اعظم فریڈرک رینفیلڈ نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں 22 مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی تھی۔اس کی اشاعت کے بعد ہی عراق میں القاعدہ نے کارٹونسٹ کے سر کی ایک لاکھ ڈالر قیمت پیش کی تھی۔

2015 میں ولکس نے آزادی اظہار رائے پر ہونے والے ایک مباحثے میں شرکت کی جس میں ان پر حملہ ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ غالباً وہ ہی اس حملے کا نشانہ تھے تاہم اس میں ایک فلم ڈائریکٹر کی موت ہوئی تھی۔خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سوئیڈن کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 75 سالہ لارس ولکس اتوار کو کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہوا ہے۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.