فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا

چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک طویل عرصے سے تنقیدوں کا شکار تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ انتہائی اقدام حساس دستاویزات کے افشا کے بعد کیا گیا ہے۔

لندن: رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا۔فیچر کے خاتمہ کے بعد فیس بک لگ بھگ ایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کر رہا ہے۔

چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک طویل عرصے سے تنقیدوں کا شکار تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ انتہائی اقدام حساس دستاویزات کے افشا کے بعد کیا گیا ہے۔

بند کئے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی۔ فیس بک نے دنیا میں ڈیجیٹل تصاویر کاشاید دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ تیار کیاتھا اور ان تمام برسوں میں لوگوں کی پہچان کے لیے اس کے الگورتھمس چہرے کی شناخت کیا کرتے تھے۔

کمپنی نے اب اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے میٹا رکھا ہے اور تقریباً ایک دہے سے اس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں لوگوں کو ٹیاگ کرنے کے لیے چہرے کی شناخت کا سسٹم ختم کرنے کے منصوبہ کااعلان کیا گیاہے۔

رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کرنے کامنصوبہ بنایاہے۔ اس کے علاوہ عوام کے منفی تصورات اور میٹا ورس پر توجہ مرکوز کرنے یہ قدم اٹھایا جائے گا۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.