مہاتما گاندھی پر برطانیہ میں پہلی مرتبہ یادگار سکہ کی اجرائی

مہاتما گاندھی ہندوستان کی تحریک آزادی کے روح رواں تھے اور پہلی مرتبہ ان کی زندگی پر برطانیہ میں سکہ جاری کرنا بے حد شاندار ہے۔ 5 پاؤنڈ کا سکہ سونے اور چاندی سے تیار کیا جائے گا۔

لندن: برطانیہ میں پہلی مرتبہ ہندوستانی تحریک آزادی کے قائد مہاتما گاندھی کی زندگی اور وراثت پر اسپیشل کلکٹرس کوائن (خصوصی سکہ) جاری کیا جائے گا۔ برطانیہ کے ٹریژری چیف رشی سوناک نے آج یہ اعلان کیا۔ اس گول سکہ پر ہندوستان کے قومی پھول کنول اورمہاتما گاندھی کا ایک قول ”میری زندگی ہی میرا پیام ہے“ درج ہے۔

ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر اسے رائل منٹس کلیکشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا کہ ہندوستان میں تشدد سے پاک جدوجہد آزادی کے لئے شہرت رکھنے والے شخص کو پہلی مرتبہ برطانیہ میں ایک سرکاری سکہ پر یاد کیا جائے گا۔

 رشی سوناک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہندو کی حیثیت سے دیوالی کے موقع پر یہ سکہ جاری کرتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے۔ مہاتما گاندھی ہندوستان کی تحریک آزادی کے روح رواں تھے اور پہلی مرتبہ ان کی زندگی پر برطانیہ میں سکہ جاری کرنا بے حد شاندار ہے۔ 5 پاؤنڈ کا سکہ سونے اور چاندی سے تیار کیا جائے گا اور سرکاری کرنسی کی حیثیت کا حامل ہوگا۔ اسے عام چلن کے لئے تیار نہیں کیا گیا ہے۔

 جمعرات کو دیوالی کے موقع پر اسے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں پہلی مرتبہ ہندو دیوی لکشمی کی تصویر کے ساتھ سونے کی سلاخیں جن کا وزن ایک گرام اور 5 گرام ہوگا‘ جاری کی جائیں گی۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.