شمالی بھارت

یوپی میں 3 طلاق اور جہیز ہراسانی کا واقعہ‘ کیس درج

ایک 25 سالہ خاتون نے یہاں اپنے شوہر اور ساس کے خلاف جہیز ہراسانی اور 3 طلاق کا کیس درج کرایا ہے۔

گونڈہ (اترپردیش): ایک 25 سالہ خاتون نے یہاں اپنے شوہر اور ساس کے خلاف جہیز ہراسانی اور 3 طلاق کا کیس درج کرایا ہے۔

موضع پیپرا اڈائی کی ساکن نصرت فاطمہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے سسرال والوں نے گزشتہ سال ستمبر میں جہیز کے لئے اسے مارپیٹ کرنے کے بعد اسے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

جاریہ سال مئی میں اس کا شوہر اس کے میکہ پہنچا اور مفاہمت کرلینے کے لئے دباؤ ڈالنے لگا لیکن اس نے انکار کردیا۔

بعدازاں اپنی ماں کے اُکسانے پر شوہر نے اسے 3 طلاق دے دی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شیوراج نے یہ بات بتائی۔ اس ضمن میں خاتون پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹر کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔