ویٹیکن سٹی میں مودی کی پوپ فرانسس سے ملاقات

مودی نے جب پوپ سے ملاقات کی تو پوپ نے انہیں گلے لگا لیا۔ دونوں کے چہروں پر گہری قربت، باہمی احترام اور محبت کے جذبات نظر آرہے تھے۔

روم: وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح یہاں ویٹیکن سٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے نہایت گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ہندستان کے دورہ کی دعوت دی۔

مودی مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ویٹکین کے صحن میں پہنچے جہاں ویٹیکن کے سینئر حکام نے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ مودی کے ساتھ آئے وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی شامل تھے۔

 بعد میں مودی نے جب پوپ سے ملاقات کی تو پوپ نے انہیں گلے لگا لیا۔ دونوں کے چہروں پر گہری قربت، باہمی احترام اور محبت کے جذبات نظر آرہے تھے۔ مودی نے سب سے پہلے پوپ سے تنہائی میں ملاقات کی اور وفد کی سطح کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ روایت کے مطابق پوپ کے ساتھ ملاقات کا کوئی پہلے سے مقرر ایجنڈا نہیں ہوتا ہے۔

میٹنگ کے بعدمودی نے کہاکہ پوپ فرانسس کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی۔ انہوں نے کئی امور پر بات چیت کی اور انہیں ہندستان آنے کی دعوت دی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ تقریباً 20منٹ کے لئے طے تھی لیکن یہ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی۔ وزیراعظم اور پوپ کے مابین عام عالمی منظرنامہ اور دیگر تمام امور پر اچھی بات چیت ہوئی۔ موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے جیسے امور پر بات چیت ہوئی جس سے دنیا بہتر بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کووڈ وبا اور صحت سے متعلق موضوعات اور امن و استحکام برقرا ررکھنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کے متحد ہوکر کام کرنے کے طریقہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.