پاکستان کے مشہور کامیڈین عمر شریف کا جرمنی میں انتقال

عمر شریف کی طبیعت پیر کو اچانک بگڑ گئی تھی۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق ڈائیلاسس کے دوران ان کا بلڈ پریشر خاصہ کم ہوگیا تھا جس کے بعد عمر شریف کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

برلن: پاکستان کے مشہور کامیڈین و اداکار گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے  عمر شریف کے خاندان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ جرمنی میں انتقال کر گئے۔ عمر شریف کو 28 ستمبر کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے بذریعہ ایر ایمبولینس کراچی سے امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔ دوران سفر جرمنی میں توقف کرنے پر ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس وجہ سے انہیں وہیں زیر علاج رکھا گیا تھا۔

گزشتہ 2 دن سے عمر شریف انتہائی علیل تھے اور انہیں نمونیہ بھی لاحق ہوگیا تھا لیکن ڈاکٹرس کو توقع تھی کہ ان کی طبیعت سنبھل جائے گی جس کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے امریکہ منتقل کیا جائے گا تاہم 2 اکتوبر کی دو پہر کو وہ خالق  حقیقی سے جاملے۔

سینئر صحافی و میزبان وسیم بادامی نے ٹویٹ میں تصدیق کہ عمر شریف مداحوں سے بچھڑ گئے۔ انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ سینئر کامیڈین و اداکار کی اہلیہ زرین غزل نے تصدیق کی کہ اداکار خالق حقیقی سے جا ملے۔ جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’گہرے افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ عمر شریف انتقال کر گئے ہیں۔ ہم ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں۔

ہمارے قونصل جنرل‘ہسپتال میں ان کے خاندان کی ہر طرح سے معاونت کے لیے موجود ہیں۔عمر شریف نے برسوں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں جو اُن کے لیے دعا کی اپیل کر رہے تھے۔عمر شریف کی طبیعت پیر کو اچانک بگڑ گئی تھی۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق ڈائیلاسس کے دوران ان کا بلڈ پریشر خاصہ کم ہوگیا تھا جس کے بعد عمر شریف کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.