یوروپی کونسل اور کمیشن کے سربراہان سے وزیر اعظم مودی کی ملاقات

وزیر اعظم 31 اکتوبر کو برطانیہ جائیں گے اور اسکارٹ لینڈ کے گلاسگو میں 31اکتوبر سے 12 نومبر تک موسمیاتی تبدیلی پر شرکا کے 26 ویں اجلاس کے دوران یکم اور2 نومبر کو عالمی لیڈروں کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

روم: وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے دورہ پرپہنچنے پر آج یہاں کے یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اوریورپی کمیشن کی صدر ارسلا نان ڈیر لیئن سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم دفتر نے بتایا کہ مودی نے اپنے پہلے سرکاری پروگرام میں یوروپی کونسل اور یوروپی کمیشن کے صدور سے ملاقات کی۔ ان لیڈروں نے ہندستان اور یوروپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان روابط کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی تاکہ ورلڈ آرڈر کو بہتر بنایا جاسکے۔

وزیر اعظم نے یوروپ کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی کی راجدھانی روم پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈے پر اٹلی کے سینئر افسران اور ہندستان کے سفیر ڈاکٹر نینا ملہوترا نے ان کا استقبال کیا۔

سرکاری پروگرام کے مطابق مودی دو پہر میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائےعقیدت پیش کریں گے اور شام کو تقریباً پانچ بجے اٹلی کے وزیر اعظم ماریو درگو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ مودی غیر مقیم ہندستانی برادری کے ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

مودی کل جی۔20 کے کیمپ میں حصہ لیں گے اور مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ وہ وٹیکن سیٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ کارڈینل پوترو پورولن سے بھی بات چیت کریں گے۔

 وزیر اعظم 31 اکتوبر کو برطانیہ جائیں گے اور اسکارٹ لینڈ کے گلاسگو میں 31اکتوبر سے 12 نومبر تک موسمیاتی تبدیلی پر شرکا کے 26 ویں اجلاس کے دوران یکم اور2 نومبر کو عالمی لیڈروں کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.