یوگانڈا کی فوڈ اسٹریٹ پر پارسل بم دھماکہ

دھماکے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دو زخمیوں کی حالت بھی نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کمپالا: یوگنڈا کے دارالحکومت کی فوڈ اسٹریٹ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کی فوڈ اسٹریٹ میں 3 نامعلوم افراد ایک گفٹ پیک رکھ کر چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد ہی اس میں دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دو زخمیوں کی حالت بھی نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.