ابوظبی میں غیرمسلموں کے لئے طلاق اور ترکہ کا نیا قانون

دُبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی نے غیرمسلموں کے لئے طلاق‘ ترکہ اور بچوں کی کسٹڈی کے لئے نیا قانون بنایا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔

اتوار کے دن نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے اطلاع دی کہ ابوظبی میں ان معاملات کے لئے نئی عدالت بنے گی۔ اس عدالت کا کام کاج عربی اور انگریزی زبانوں میں ہوگا تاکہ متحدہ عرب امارات کی بڑی تارکین وطن آبادی قانونی امور کو اچھی طرح سمجھ سکے۔

چائلڈ کسٹڈی میں تبدیلی کے بعد اب ماں باپ کو اپنے بچوں کی مشترکہ کسٹڈی ملے گی۔ نئے قانون کی رو سے سیول میاریج کی بھی اجازت ہوگی۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.