اسرائیلی پولیس کی فائرنگ‘ 9 سالہ فلسطینی بچہ شہید

غزہ کے طبی حکام کے مطابق 21 اگست کو حماس کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج میں شامل اس بچے کو دیگر 40 فلسطینیوں سمیت ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

غزہ: غزہ اسرائیلی سرحد پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ ہفتے کے روز دم توڑ گیا۔

غزہ کے طبی حکام کے مطابق 21 اگست کو حماس کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج میں شامل اس بچے کو دیگر 40 فلسطینیوں سمیت ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ فوجیوں کی جانب دھماکہ خیز مواد اور پتھر پھینکنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

چہارشنبہ کو ایک مرتبہ پھر ہزاروں فلسطینیوں نے سرحد کے قریب مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرین غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.