اومیکرون وائرس، سعودی وزارت صحت کی وضاحت

العبد العالی نے کہا کہ اومیکرون پر ردِعمل مختلف اس لیے نظر آرہا ہے کیونکہ ابھی یہ نیا ہے اور اس حوالہ سے سائنسی معلومات ریسرچ اور جائزے مکمل نہیں ہیں۔

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس کی دوشکلوں ڈیلٹا اوراومیکرون کے درمیان فرق سے متعلق وضاحت کی ہے اور نئے وائرس پر عالمی ردِعمل کے اسباب سے بھی آگاہ کیا۔

العبد العالی نے کہا کہ اومیکرون پر ردِعمل مختلف اس لیے نظر آرہا ہے کیونکہ ابھی یہ نیا ہے اور اس حوالہ سے سائنسی معلومات ریسرچ اور جائزے مکمل نہیں ہیں۔

وزارت صحت نے اطمینان دلایا کہ مملکت میں کورونا وائرس سے افراد اورمعاشرہ کے تحفظ کے لئے جو انتظامات کیے گئے ہیں وہ کافی ہیں۔

الوطن اخبار کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ سرکاری اقدامات کے باوجود ہرفرد کو اپنے طور پر وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہ لگوانے سے وائرس کی نئی شکلیں نمودار ہورہی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.