ایرانی سپریم لیڈر نے 3458 قیدیوں کو معاف کردیا

رپورٹ کے مطابق ایران کے عدالتی نظام کے سربراہ کی تجویز پر خامنہ ای نے چھٹے امام جعفر الصادق کی سالگرہ کے موقع پر قیدیوں کو معافی کا اعلان کیا۔

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے 3,458 قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ ایران نیوز ایجنسی نے یہ رپورٹ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے عدالتی نظام کے سربراہ کی تجویز پر خامنہ ای نے چھٹے امام جعفر الصادق کی سالگرہ کے موقع پر قیدیوں کو معافی کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں عام طور پر مذہبی تعطیلات اور اہم تقریبات پر معافی دینے کا رواج ہے۔ایران کے اعلیٰ ترین رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملکی جیلوں میں قید تقریباً ساڑھے تین ہزار افراد کی سزائیں کم یا معاف کر دی ہیں۔ اس امر کا اعلان خامنہ ای کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کیا گیا۔

ان 3458 قیدیوں کو ایرانی عدالتوں نے مختلف جرائم میں قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ قیدیوں کے لیے اس معافی کا اعلان ایران میں آج اتوار کے روز منائے جانے والے امام صادق کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا۔ جولائی کے آخر میں بھی ایرانی سپریم لیڈر نے دو ہزار آٹھ سو سے زائد قیدیوں کی سزائیں کم یا معاف کر دی تھیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.