دمشق میں فوجی گاری پر بم حملہ، 14 ہلاک

سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے چہارشنبہ کی صبح مشہور دامروج ہوٹل کے قریب ایک آرمی بس کو نشانہ بنایا اور دو طاقتور دھماکہ خیز آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے وسطی حصہ میں دہشت گردوں کے حملے میں 14 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے چہارشنبہ کی صبح مشہور دامروج ہوٹل کے قریب ایک آرمی بس کو نشانہ بنایا اور دو طاقتور دھماکہ خیز آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بس میں سوار 14 فوجی اس واقعے میں ہلاک ہوگئے۔

علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب شامی فوج کے انجینئروں نے چہارشنبہ کی شام کے دارالحکومت دمشق میں انتہائی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

دھماکہ خیز ڈیوائس اسی جگہ سے ملی تھی جہاں دہشت گردوں نے آج صبح وسطی دمشق کے مشہور دامروج ہوٹل کے قریب ایک آرمی بس کو نشانہ بناتے ہوئے دو طاقتور آلات کو دھماکے سے اڑا دیاتھا۔

اس دھماکہ کے نتیجے میں 14 فوجی ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ شامی فورسز نے وسطی دمشق میں شدت پسندوں کی جانب سے لگائی گئی تیسری بارودی سرنگ کو بے اثر کر دیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.